آزادی اظہار پر پابندی کی سوچ نہیں، سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط کی ضرورت ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی کی سوچ نہیں لیکن سوشل میڈیا کے لیے قواعد وضوابط کی ضرورت ہے۔
کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی، ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن حکومت کی ترجیحات ہیں۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کا عمل کر رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اخراجات میں کمی حکومت کی اولین تجیح ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری اور بجلی چوی روکنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔