ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبعلم 3 سال تک کسی دوسرے شہر منتقل ہوتا ہے تو 50 فیصد تک فیس معافی ہو گی۔
واضح رہے کہ ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دیا تھا اور اسٹاف کو خط کے ذریعے آگاہ کیا۔
مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں کے حوالے سے میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔