ٹیلر ماسٹر پر تشدد کے واقعے پر ڈی پی او وہاڑی کا نوٹس
ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں ٹیلر ماسٹر اور اس کے ساتھیوں پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر چار ملزمان کے خلاف فوری طور پر تھانہ سٹی میلسی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ قتل کی دھمکیوں اور ضرب پہنچانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واقعے میں ملوث ملزمان مہران، یوسف، سہیل اور ایک نامعلوم شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ٹیلر ماسٹر کا علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال میلسی میں جاری ہے ۔
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سلائی کی بکنگ بند ہونے پر ملزمان کی جانب سے ٹیلر ماسٹر اور اس کے ساتھیوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔