پاکستانیوں کی اکثریت کا رمضان میں پھل، سبزی کی قیمت میں اضافے پر شکوہ
پاکستانیوں کی کثیر تعداد رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کناں نظر آئی۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 81 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کیا۔
سروے میں کہا گیا کہ رمضان آتے ہیں پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، 7 فیصد نے رمضان میں قیمتوں میں کمی جبکہ 10 فیصد نے پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کوئی فرق نہ آنے کا کہا۔
سروے میں 86 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں کسی بھی مفت اجتماعی افطار ی میں روزہ نہ کھولنے کا کہا، البتہ 13 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے اجتماعی افطاری میں حصہ لیا اور روزہ کھولا۔
اس سال عید کہاں منائیں گے؟ اس سوال پر 77 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ اس وقت جس شہر اور گاؤں میں موجود ہیں وہیں عید منائیں گے۔
البتہ 17 فیصد نے آبائی علاقوں میں جانے جبکہ 4 فیصد نے دوسرے شہر اور گاؤں میں عید منانے کا ارادہ ظاہر کیا۔