سیکیورٹی اداروں کو ہروقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر قانون نے کہا کہ عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے، انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سیکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں کو رابطے کرنا پڑتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔