قرض لے کر تنخواہیں دے رہے ہیں، ریلیف کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ: فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت چھو منتر سے ٹھیک نہیں ہوسکتی، قرض لے کر  تنخواہیں دے رہے ہیں، ریلیف کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

منڈی بہاءالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پالیسیاں نافذ ہونے میں وقت لگتا یے، مہنگائی میں بتدریج کمی ہوگی۔

 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیے بغیر کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کی بات نہ مانیں تو چیزیں ہاتھوں سے نکل جائیں گی۔

پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکا کو اعتماد میں لے کر کام شروع کریں گے، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے مگر حصہ نہیں۔

 قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ مخلوط حکومتیں کمزور نہیں ہوتیں، حکومت مدت پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے