کرن راؤ نے عامر خان سے شادی ختم کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

عامر خان اور کرن راؤ –  فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کی وجہ بتادی اور کہا کہ وہ اور عامر علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ 

کرن راؤ اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی کامیابی پر پذیرائی سمیٹ رہی ہیں، یہ فلم انہوں نے اور انکے سابقہ شوہر نے مشترکہ طور پر بنائی۔ 

کرن اور عامر 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2021 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔ 

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران کرن راؤ نے عامر خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ "عامر اور میں شادی سے پہلے تقریباً ایک سال تک ساتھ رہے۔”

انکا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں آپ جس طرح سے شادی کی تشریح کرتے ہیں وہ اہم ہے کیونکہ یہ ایک خاص مقصد کےلیے ہے اور یہ سماجی پابندی بہت سارے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہے، یہ بچوں کے لیے اہم ہے۔”

کرن راؤ نے کہا کہ ایک عورت پر شادی کے بعد بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن میں گھر کو چلانا، خاندان کو یکجا رکھنا وغیرہ، اسکے لیے میں نے اپنا وقت لیا لہٰذا مجھے اب اسکی فکر نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اور عامر بہت مضبوط انسان ہیں اور بطور انسان اپنا تعلق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ 

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا میں طلاق کے معاملے میں پریشان نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں جانتی تھی کہ مجھے اپنی اسپیس کی ضرورت ہے، میں آزادانہ طور پر رہنا چاہتی تھی۔

کرن نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ طلاق میری اپنی ترقی کے لیے ہے اور عامر نے بھی اسے تسلیم کیا اور اس کی حمایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے