او ساقی ساقی پر پرفامنس کی وجہ سے آج بھی فزیوتھراپی کرواتی ہوں، نورا فتحی
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی نامور کینیڈین رقاصہ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ وہ ایک گیت میں پرفارمنس دینے کے بعد آج بھی فزیوتھراپی کروا رہی ہیں۔
مراکشی خاندان سے تعلق رکھنے والی نورا اس وقت بھارتی فلموں میں کام کرنے والی نامور رقاصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیریئر کے ابتدائی دنوں میں آنے والی مشکلات کا بھی تذکرہ کیا تھا، تاہم اب ایک اور انٹرویو میں اپنے حالیہ دنوں میں ایک اور پریشانی کا کھل کر ذکر کیا۔
نورا فتحی کو حال ہی میں فلم ایک گیت میں پرفارمنس کے بعد شدید جسمانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے "او ساقی ساقی” ڈانس کے معاملے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ "میں نے کئی بار ہک اسٹیپ کی مشق کی اور اسے اسٹیج پر بھی پرفارم کیا۔ یہ اتنا مشکل مرحلہ تھا کہ میں اب بھی فزیوتھراپی کرواتی ہوں۔”
نامور رقاصہ نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 5 سالوں سے وہ اسٹیپ اور ڈانس کی وجہ سے ہونے والے درد کی وجہ سے فزیوتھراپی کروا رہی ہیں۔
ایک علیحدہ انٹرویو کے دوران نورا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ سیٹ پر اپنے آپ کو چوٹیں پہنچائی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک فزیوتھراپسٹ بھی رکھتی ہیں۔