بگ باس کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے

شیو ٹھاکرے ـــ فائل فوٹو

مشہور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے نے انکشاف کیا کہ وہ 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے شیو ٹھاکرے سے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ’آپ کی ماہِ رمضان سےجڑی کوئی یادیں ہیں؟‘

شیو ٹھاکرے نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک مسلمان دوست ہے عون، ہم سب دوست رمضان میں اُس کے گھر جاتے ہیں اور سحری تک جاگتے ہیں پھر اس کی امیّ ہم سب دوستوں کو ایک ساتھ سحری کے لیے کھانا دیتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے دوست کی امیّ ہم سب کو بالکل اپنے بیٹے کی طرح کھانا دیتی ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

شیو ٹھاکرے نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رمضان کا 27 واں روزہ لازمی رکھتا ہوں کیونکہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ بڑی رات ہوتی ہے اور اس رات کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد لازمی پوری ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے رمضان کے بعد سب سے زیادہ انتظار شیر خورمے کا ہوتا ہے جو عید پر بنایا جاتا ہے اور میں اسے کھانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے