خواتین و مکھیوں کا موازنہ، سونیا حسین نے مردوں کو خواتین کے دل جیتنے کا راز بتادیا

—- فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکار عدنان صدیقی کے متنازع بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی عورتوں کے دل تک پہنچنے کا راستہ دکھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سونیا حسین نے انسٹااسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مردوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ڈیئر مین، میں آپ کے لیے اس مسئلے کو آسان کردیتی ہوں، مکھیوں جیسی صفت کی حامل خواتین حقیقتاً موجود ہوتی ہیں لیکن یہ وہ ہی خواتین ہوتی ہیں جنہیں ابھی اپنی وقعت نہیں معلوم۔

انہوں نے حقیقی خاتون کے دل جیتنے کا راز بتاتے ہوئے لکھا کہ صحیح عورت کے دل تک پہنچنے کا راستہ چکنی چپڑی باتوں میں نہیں، نہ ہی مردوں کی خوبصورتی میں ہے اور نہ ہی محبت بھری باتوں میں، دھوکا دہی دینے اور گیم کھیلنے والے کے شخص کے بس کی بات نہیں کہ وہ صحیح عورت کے دل تک پہنچ سکے۔

سونیا حیسن نے مزید لکھا کہ صرف ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ کس طرح پیار محبت اور خلوص سے اپنی عورت کے دل میں جگہ بنانی ہے۔

اداکارہ نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ یقین کریں، ہم خواتین باخوبی ایک میل دور سے بھی جعل ساز اور دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان لیتی ہیں اس لیے ہمیں دھوکا دینے کا سوچیں بھی نہیں۔ اس فریبی دنیا میں حقیقی مرد بنیں، کیونکہ اس دنیا میں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے