کس سینئر اداکارہ نے صرحا اصغر کو ’فلرز‘ کروانے کا مشورہ دے دیا ؟

—فائل فوٹو 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک سینئر اداکارہ کی جانب سے ماتھے کی جھریوں کے خاتمے کے لیے فلرز کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ ماں بن جانے کے بعد شوبز میں کیرئیر کو متوازن رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، اُن کی نیند پوری نہیں ہوتی ہے، بیٹے کے سبب اُن کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اداکارہ صرحا کا کہنا تھا کہ وہ بیٹا اپنی والدہ کے پاس چھوڑ کر شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک نیند پوری کرنے کے لیے جاتی ہیں۔

اس دوران اداکارہ نے پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل وہ اپنے آنے والے نئے کچھ پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

صرحا اصغر کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر کم بات چیت کرتی ہیں یا دیگر فنکاروں کے ساتھ کم گھلتی ملتی ہیں، اُن کی عادت اپنے کام سے کام رکھنا ہے اور شوٹنگ کے بعد واپس گھر آجانا ہے۔

کچھ روز قبل ہی وہ ایک شوٹ پر موجود تھیں، اُس پرجیکٹ کی شوٹنگ کافی حد تک مکمل ہو چکی تھی۔

ایک دن وہ شوٹنگ سے فارغ ہو کر سیٹ سے باہر آئیں تو اُن کے پاس ایک سینئر اداکارہ بات کرنے آ گئیں، اُن سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے میرے متعدد ڈرامے دیکھ رکھے ہیں۔

صرحا نے کہا کہ میرے ذہن میں آیا کہ یہ میرے ڈراموں یا اداکاری کی تعریف کریں گی مگر اُن سینئر اداکارہ نے مجھ سے پہلی بار بات کی اور پہلی بار میں ہی مجھے مشورہ دے ڈالا کہ مجھے اپنے چہرے پر ’فلزر‘ کروالینے چاہئیں، میرے ماتھے پر بہت جھریاں آتی ہیں۔

صرحا اصغر نے شو کے دوران ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے اُن اداکارہ کو جواب میں کہا کہ میں ’فلرز’ نہیں کرواؤں گی۔

صرحا اصغر نے مذکورہ اداکارہ کا نام تو نہیں بتایا مگر اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں مشورہ دینے والی اداکارہ نے خود بھی فلرز کروا رکھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے