جب کرن راؤ نے بیٹے، آزاد راؤ کو اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا

—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف فلمساز، مسٹر پرفیکشنسٹ کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے آزاد راؤ سے اپنی طلاق سے متعلق کس طرح سے کھل کر بات کی تھی۔

کرن راؤ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کے بارے میں بات کی جب انہوں نے اور عامر خان نے اپنے بیٹے آزاد راؤ کو اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی لیکن یہ علیحدگی اِنہیں اپنے بیٹے آزاد راؤ کے ساتھ معیاری وقت گزارنے سے نہیں روک سکی۔

کرن اور عامر کو اکثر اوقات ہی اپنے بیٹے آزاد راؤ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے جس کا مقصد اس جوڑی کا اپنی واحد اولاد، آزاد راؤ کو طلاق کے منفی پہلوؤں سے بچانا ہے۔

’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران کرن راؤ نے آزاد راؤ کے ساتھ اپنی طلاق پر بات کرنے کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور عامر خان طلاق کے بارے میں فکر مند تھے کیونکہ یہ ہمیشہ بچے کے لیے مشکل ہوتا ہے۔

فلمساز نے مزید کہا کہ وہ اور فلم  ’پی کے‘ کے اداکار، عامر خان اس حقیقت کے بارے میں بہت باشعور تھے کہ اُن کی طلاق اُن کے اکلوتے بچے کے اسکول میں ایک عوامی موضوع بن جائے گا۔ 

کرن راؤ نے مزید کہا ہم اس معامے میں تھوڑے خوش قسمت نکلے کیوں کہ ہم نے طلاق کا اعلان لاک ڈاؤن کے دوران کیا تھا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ نہ ہم نے کہیں باہر جانا تھا اور نہ آزاد نے اسکول جانا تھا، ہمیں اس مشکل مرحلے کو سمجھنے اور اس سے ذہنی طور پر باہر نکلنے کے لیے تھوڑا وقت مل گیا تھا، اسی وجہ کی بنا پر وہ کوویڈ19 کی شکر گزار بھی ہیں۔

اداکارہ کا اپنے بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ انہیں فلمیں دکھانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن آزاد راؤ فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتا، کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ آزاد راؤ کو صرف ہالی ووڈ اداکار اور گلوکار پسند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے