ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر

فوٹو: فائل

نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے۔

یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔

اپنے بیان میں یوسین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے