ہنسی فلِک بارسلونا کلب کے نئے کوچ،معاہدہ ہوگیا

بارسلونا:59 سالہ جرمن ہنسی فلکHansi Flickاگلے دو سیزن کے لیے بارسا فٹ بال کلب کے نئے کوچ ہیں اس بدھ کو انہوں نے بارسا کلب کے ساتھ اپنے نئے معاہدے پر دستخط کیے۔نئے کوچ ہنسی فلک جنہیں ایک ایسی ٹیم کو بحال کرنے کے لیے چنا گیا ہے جس نے حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے،
ہنسی فلک نے معاہدہ کے بعد اپنی گفتگو میں کہا کہ "اس ناقابل یقین کلب کے ساتھ دستخط کرنا ایک بہت بڑا اعزاز اور خواب ہے۔”انہوں نے کہا کہ "سب سے پہلے میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہاں آنے میں میری مدد کی۔ "میں واقعی خوش ہوں،”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے