ناروےکو 193 پیشوں یا شعبوں میں ورکرز کی کمی کا سامنا
اوسلو/ناروےکو 193 پیشوں یا شعبوں میں ورکرز کی کمی کا سامنا ہے، اس کاانکشاف 2023 کی یورو سٹیٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔جن میں صفائی ستھرائی یعنی کلینیگ، کھانے کی تیاری یعنی فوڈ پریپیشن ، مہمان نوازی یعنی ہسپٹالیتی، ذاتی خدمات یعنی پرسنل سروسز، آئی ٹی، صحت کی دیکھ بھال یعنی ہیلتھ کیئر، تعمیرات یعنی کنسٹریکشن اور انجینئرنگ سمیت کئی شعبوں میں قلت کا سامنا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جوغیر ملکی جو زیادہ تر مطلوبہ پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ناروے جانا چاہتے ہیں ان کے پاس روزگار اور نارویجن ورک ویزا حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ہیں۔دوسری سہولت یہ ہے کہ نارویجن زبان انگریزی بولنے والے فارنرزکے لیے سیکھنے میں سب سے آسان زبان سمجھی جاتی ہے۔ناروے غیر ملکی ڈاکٹروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ماضی میں ناروے غیر ملکی ڈاکٹرز پر سب سے زیادہ انحصار کرنیوالے ممالک میں سے ابھرا۔