امیگریشن سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، ای ویزا تک رسائی کیلئے یو کے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنانا ہوگا

مانچسٹر (ہارون مرزا) دنیا میں تیزی کے ساتھ مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کیلئے برطانیہ میں بھی امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ کام شروع کر دیا گیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے برطانیہ کے امیگریشن سسٹم کو مکمل طورپر ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل ہو نے کا عندیہ دے دیا۔ بی ایچ سی کے مطابق ابتدائی طو رپر دستاویزات کو آن لائن امیگریشن سٹیٹس سے بدل دیا گیا ہے۔ بائیو میٹرک ریزیڈنس پرمٹس (بی آر پیز) پاسپورٹ میں ویگنیٹ اسٹیکرز، ٹکٹ اور دیگر ایسی دستاویزات جن کی مستقبل قریب میں ہارڈ کاپی کی ضرورت نہیں ہو گی کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان کو برطانیہ میں چھ ماہ کے قیام کیلئے ویزا دیا جائے گا۔ ای ویزا تک رسائی کے لیے یو کے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنا نے کی ضرورت ہوگی۔ یہ اکاؤنٹ ان کی امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرے گا جن لوگوں کو چھ ماہ سے کمکے لیے ویزا دیا گیا ہے جیسے کہ سیاحوں کو (یوکے وی آئی) اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستانیوں کیلئے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا اسے مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگایہ عمل مفت، محفوظ اور س آسان ہے، صارفین ای ویزا یوکے گورنمنٹ ویب سائٹ کے ذریعے اکاؤنٹ بنانے سمیت دیگر تمام ضروری معلومات تک رسائی حاصل کرپا ئیں گے۔ نئی پالیسی کے مکمل نفاذ کے بعد آپ کو اس وقت تک برطانیہ کا سفر نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ آپ کو اپنا پاسپورٹ اور یو کے کا درست ویزا ویزا ایپلیکیشن سینٹر (وی اے سی) سے واپس نہیں مل جاتا۔ ای ویزا میں کسی جسمانی دستاویز کو اپ ڈیٹ کرنے سے امیگریشن کی حیثیت یا برطانیہ میں داخل ہونے یا رہنے کی اجازت کی شرائط متاثر نہیں ہوتی۔ برطانیہ پہنچنے پر کسی کو ابھی بھی بی آر پی جمع کر نے کی ضرورت ہوگی تمام بی آر پی کارڈ 31دسمبر 2024 تک کارآمد ہیں لیکن بی آر پی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے امیگریشن کی حیثیت متاثر نہیں ہوتی ہے۔ بی آر پی کارڈ کو ای ویزا تک رسائی کے لیے یو کے وی آئی اکاؤنٹ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ہولڈرز کو برطانیہ واپس جانے کی اجازت ثابت کرنے کے لیے بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنے پاسپورٹ کے ساتھ اس کی میعاد ختم ہونے تک بی آر پی ساتھ رکھنا جاری رکھنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے