اسپین،غربت کی وجہ سے بیٹے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا،تین سالہ بچے کو تھانہ کے سامنے چھوڑ کر فرار ہونے کوشش

ذاتی خراب حالات اور غربت کی وجہ سے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا تھا۔پولیس نےایک  39 سالہ شخص کو اپنے 3 سالہ بیٹے کوسپین کے علاقے برگاراکے پولیس اسٹیشن کے سامنے سوٹ کیس کے ساتھ چھوڑنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔،سیکورٹی کیمرہ کنٹرولر نے دیکھا کہ ایک شخص ایک چھوٹے بچے کو سوٹ کیس کے ساتھ دروازے کے سامنے اکیلا چھوڑ گیا ہے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو روکا جو بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تو معلوم ہوا کہ بچے کا باپ ہے پکڑے جانے کے بعد اس نے کہا  کہ وہ اپنے ذاتی حالات اور غربت  کی وجہ سے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا تھا اور چاہتا تھا کہ سرکاری اتھارٹیزاس کی دیکھ بھال کریں۔پولیس نے بچے کو سیکورٹی سروس کے سینٹر بھجوادیا ہےاور باپ کو عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے