اپریل سے یورپین پاسپورٹ پر برطانیہ داخل منع،اجازت لے کر آئیں 

مانچسٹر(محموداصغرچودھری)اپریل سے آپ یورپین پاسپورٹ پر برطانیہ داخل نہیں ہو سکیں گے آپ کو پہلے اجازت آؤتھاریزیشن اپلائی کرنا پڑے گی ۔ اس کے لئے 10 پاؤنڈ کی فیس بھی ادا کرنا ہوگی ۔ یہی قانون نومبر کے مہینے سے امریکہ کینیڈا اور دیگر بہت سے ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر کے لئے بھی ہوگا برطانیہ نے بھی یورپ کی برابر کی ٹکر دی ہے بلکہ یورپین تھوڑے نرم دل تھے انہوں نے سات یورو فیس رکھی تھی اور بچوں اور ستر سال کے بوڑھوں کو استثناء دی تھی جبکہ برطانیہ نے ہر عمر کے شہری  کے لئے برطانیہ داخلے کے لئے دس پاؤنڈ کی فیس رکھ دی ہے اسی طرح اگر دوسری جانب دیکھا جائے تو یورپی یونین سات یورو میں تین سال کی اجازت دے رہا ہے اور برطانیہ دو سال کے لئے دس پاؤنڈ یعنی 12 یورو کی اجازت دے رہا ہے ۔ تو اگر حساب لگایا جائے تو یورپ میں داخلہ اڑھائی یورو فی سال میں پڑ رہا ہے اور برطانیہ میں کسی امریکی یا یورپی  شہری کا داخلہ 6 یورو فی سال کا پڑ رہا ہےوہ بھی اس صورت میں جب وہ اکیلا سفر کر رہا ہے کیونکہ اگر بچوں والی فیملی کی بات کریں تو یورپی یونین میں داخلہ بچوں اور ستر سال کے بوڑھوں  کا مفت پڑرہا ہے اور برطانیہ میں داخلہ یورپی و  امریکیوں اور دیگر ممالک کو مہنگا پڑے گا ۔ 

اسی طرح اگر سیاحت کے پہلو سے دیکھا جائے تو 7 یورو میں آپ یورپی یونین کے 27 ممالک دیکھ سکیں گے لیکن برطانیہ کا اکیلا ملک آپ کو دس پاؤنڈ میں پڑے گا ۔۔

یعنی برطانیہ کی سیاحت یورپی 27 ممالک سے بھی زیادہ مہنگی پڑے گی ۔ ثابت ہوا کہ اونٹ بوڑھا بھی ہوجائے تو اس کا قدم بڑا ہی رہتا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے