سیکریٹری صحت کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط، نگراں وزیر صحت کے خط کو بے بنیاد قرار دیا

صوبائی سیکریٹری صحت نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔ جس میں انکا کہنا ہے کہ نگراں وزیر صحت کا خط بے بنیاد الزامات اور غلط بیانیوں پر مشتمل ہے۔ 

سیکریٹری صحت کے مطابق نگراں وزیرصحت گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا آڈٹ کرانا چاہتے تھے۔ 

سیکریٹری صحت کے خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈو اسکوپی اینڈ گیسٹرو اینٹرولوجی کا آڈٹ کرانے پر نگراں وزیر سعد نیاز برہم ہوئے۔ ڈاکٹر سعد نیاز نے اپنے ادارے کا آڈٹ آرڈر واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ 

سیکریٹری صحت کے مطابق ڈاکٹر سعد نیاز اپنے ادارے کے سوا تمام اداروں کا آڈٹ کرانا چاہتے تھے۔ نگراں وزیر صحت ورلڈ بینک کے تحت پروگرام کیلئے نئی بھرتی کمیٹی میں چیئرپرسن بنناچاہتے تھے۔ 

سیکریٹری صحت کے خط کے مطابق ورلڈ بینک پراجیکٹ کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے اس وقت کے وزیراعلیٰ نے چیرمین پی ایس سی کو سربراہ بنایا تھا۔ سعد نیاز نے مجھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ انہیں ریکروٹمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائیں۔ 

سیکریٹری صحت کے خط کے مطابق ہیلتھ انشورنس پر نگراں وزیر صحت نے قانونی جواز چھوڑ کر لیٹر آف انٹینٹ جاری کرنے کو کہا۔ نگراں وزیر نے اپنی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا اور الزامات لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے