الیکشن کمیشن نے ایف بی آر تنظیم نو کے فیصلے پر اعتراض کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی کابینہ کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے فیصلے پر اعتراض کردیا ہے۔

سیکریٹری ای سی پی آصف حسین نے وزیراعظم کے سیکریٹری کیپٹن (ر) خرم آغا کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ خبروں میں آیا ہے آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ نگراں حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگراں حکومت نہیں کر سکتی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ ایف بی آر اصلاحات منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

سیکریٹری ای سی پی کے خط میں مزید کہا گیا کہایف بی آر اصلاحات دراصل اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مشورہ دیا جائے کہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے