بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی: فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق نے آج ہی دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت کل جج قدرت اللّٰہ اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، کل گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے