سیاست میں طاقت نہیں خدمت کے لیے آئے ہیں، جہانگیر ترین

فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں طاقت کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے آئے ہیں۔

الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نوجوانوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا، ملک میں خوش حالی کا دور واپس لائیں گے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں کا مقدر تھانا کچہری نہیں بلکہ معیاری اسکول اور کالج ہیں۔ 

دوسری جانب استحكام پاكستان پارٹی كے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان كی انتخابی مہم جاری ہے۔

ہمایوں اختر نے پی پی 102 كے امیدوار سكندر حیات جتوئی کے ہمراہ حلقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں اصل تبدیلی عقاب لے کر آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے