باجوڑ میں آزاد امیدوار کا قتل، الیکشن ملتوی
باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل پر ضلع بھر میں انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔
تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم روک دی۔
ریحان زیب خان کے چچا حضرت گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھتیجے کے قاتلوں کے بارے میں جن افراد کا نام لیا ان پر ہمارا کوئی دعویٰ نہیں۔
مقتول ریحان زیب کی نماز جنازہ برشاہ نرے میں ادا کر کے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
دوسری جانب کرک میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پٹواری کو معطل کر دیا گیا۔