محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فروری 5 تا 9 تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی، 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ 6 تا 9 فروری تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔