کراچی والوں کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے درست مردم شماری میں گنتی بڑھا کر کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا۔ کراچی والوں کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، کراچی سے ہی سکھر، لاڑکانہ اور پورا صوبہ چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس شاخ پر بیٹھ کر لوگ تجوریاں بھر رہے ہیں، کہتا ہوں اس شاخ کو نہیں کاٹا جائے۔
فاروق ستار نے کہا 8 فروری کو انتخابات کا دن نہیں ریفرنڈم کا دن ہے۔ پی ایس 110 سے آزاد امیدوار امجد گجر اور ان کی ٹیم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار امجد گجر ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ پی ایس 110 سے شارق نسیم ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔