برفباری میں پھنس جانے والی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا
کراچی سے مری گھومنے جانے والی فیملی برف باری میں پھنس گئی، متاثرہ فیملی نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے واقعے سے متعلق بتایا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری قاسم اعجاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے، برفباری کے باعث پھنسی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا۔
اس سے قبل مری میں پھنسنے والی فیملی کا کہنا تھا کہ ہم دو دن سے پھنسے ہوئے ہیں کسی نے مدد نہیں کی، ہمارے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان بھی نہیں ہے۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
کراچی سے مری گھومنے کیلئے جانے والی فیملی کے افراد نے بتایا کہ ان سے 15 منٹ کی دوری پرمشینری ہے لیکن اب تک کوئی مدد نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی میں 17 سے 18 لوگ موجود ہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہماری مدد کی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری قاسم اعجاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے، برفباری کے باعث پھنسی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا۔