دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

—فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھوکے سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ دھوکا دہی سےنکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی طور پر منظور کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس خارج نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواست میں کیس قابلِ سماعت قرار دے کر طلبی کے جاری سمن خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے