کرن سنگھ گروور نے 14 ماہ کی بیٹی کو فائٹر قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور نے اپنی 14 ماہ کی بیٹی دیوی کو فائٹر قرار دیا ہے۔
بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی 2016ء میں ہوئی تھی، جوڑے کے یہاں 14 ماہ قبل بیٹی دیوی کی پیدائش ہوئی، جس کے دل میں 2 سوراخ تھے۔
کرن سنگھ گروور اپنی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم فائٹر کی کامیابی پر کافی خوش نظر آئے، انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی صاحبزادی کی پیدائش کے 5 دن بعد ہی فائٹر کی شوٹنگ کےلیے جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی کے دل میں سورخ کی خبر اُس کی پیدائش کے تیسرے دن ہی لگ گئی تھی، دیوی فائٹر بچی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ہمیں اس 14 ماہ کی بچی دل میں پیدائشی طور پر 2 سوراخوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا۔
کرن سنگھ گروور نے کہا کہ جب ہماری قریبی دوست کو بیٹی کی صورتحال کا پتہ چلا تو اُس نے کہا کہ یہ تو فائٹر بچی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ اس کے دل میں سوراخ ہیں، ایسی صورتحال میں والدین کے لیے خود کو سنبھالنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔
بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے یہاں نومبر 2022ء میں پہلے بچے دیوی کی آمد ہوئی، جو دل میں 2 سوراخ لے کر پیدا ہوئی، جس کی سرجری صرف 3 ماہ کی عمر میں ہوئی۔