موسم کی خرابی، انتظامی مسائل، غیر ملکی ایئرلائنز کی لندن، دبئی کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

ملک میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے دو غیر ملکی ایئر لائنز کی لندن اور دبئی کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 ایوی ایشن حکام کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے صبح 06:34 بجے اسلام آباد پہنچی۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پر فلائٹ مقررہ وقت صبح ساڑھے 8 بجے روانہ نہ ہو سکی، عملے کا ریسٹ مکمل ہونے کے بعد پرواز ہفتہ کی صبح ساڑھے 5 بجے ری شیڈول کی گئی۔

دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 345 صبح 11:20 بجے کوئٹہ پہنچی۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز ایف زیڈ 346 مقررہ وقت پر دبئی روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز شام 7 بجے ری شیڈیول کی گئی مگر ایئرپورٹ حکام کے مطابق تیز ہوا کی وجہ سے پرواز کو ٹیک آف میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

کراچی سے نجف کی پرواز آئی ایف 33 334، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 214 کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 لاہور کراچی کی پروازیں ای آر 204، 524 نجی ایئر لائن کی دبئی اسلام آباد کی 3 پروازیں پی اے 210، 211، 217 منسوخ کر دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے