پی ٹی آئی کے بیشتر امیدواروں نے ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی کے علاقے تین تلوار پر ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے بیشتر امیدواروں نے ضمانت میں توسیع کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔

اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے بیرسٹر عزیر علی سمیت دیگر کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کو 6 دن کے لیے تمام ملزمان کی حفاظتی منظور کی گئی تھی، چھ دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی کارکن خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ این اے 234 سے امیدوار فہیم خان کی 10 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو کلفٹن میں تین تلوار پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج کے بعد فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 5 ہزار کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے