محسن نقوی کا پنجاب میں الیکشن کے دوران موبائل سروس بند نہ کرنے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں سی بی ڈی انڈر پاس کے دورے کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس پراجیکٹ کافی عرصے سے تاخیر کا شکار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے کے پراجیکٹ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کروائے، ہم نے صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کے شہروں میں کام کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے دعویٰ کیا تھا پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کا موازنہ کرلیں، اب ہمارا دعویٰ ہے ہماری سرکاری لیبز بھی پرائیویٹ سے بہتر ہو گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران موبائل سروس بند نہیں کی جائے گی، انتخابات کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے