گیس چوری کیخلاف کارروائی کیلئے جج تعینات کرنیکی منظوری

فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے گیس چوری کیخلاف کارروائی کے لیے جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر احمد ڈیو کو 3 سال کے لیے یوٹیلٹی کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

صدف یوسف کو جج اسپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کو  3 سال کے لیے جج تعینات کیا جائے گا۔

کابینہ نے رجب علی کو احتساب عدالت پشاور اور واجد علی کو جج بینکنگ کورٹ اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے