کابینہ اجلاس آج، احتساب عدالتوں کی تشکیلِ نو پر سمری پیش ہوگی

فائل فوٹو

احتساب عدالتوں کی تشکیل نو پر وزارت قانون کی سمری منظوری کے لیے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

لاپتہ افراد پر بنائی گئی وزارتی کمیٹی کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں پی آئی اے کی تقسیم سے متعلق قانونی پلان اور فرسٹ ویمن بینک لیمٹڈ کی نجکاری کا پلان پیش کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں قطر سے مختلف ملزمان کی حوالگی سے متعلق درخواست پر بھی غور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے