پولنگ ایجنٹس کو پولیس ہراساں کررہی ہے، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو بذریعہ پولیس ہراساں کیا جارہا ہے، خواتین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےد وران روف حسن نے کہا کہ پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،جنہیں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن ہے، ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہمار انتخابی نشان چھین کر ووٹ سے محروم کیا گیا، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کے لئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے اور اب خواتین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

روف حسن نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو بذریعہ پولیس ہراساں کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا، عمران خان کا نام اور تصویر تک شائع نہیں ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرمنل گروہ کی کرپشن ختم کرنے کےلیے کیا گیا، نواز، زرداری گروہ نے1100 ملین روپے ریاستی اداروں سے معاف کرائے۔

انہوں نے کہا کہ 1 اعشاریہ 6 ملین پر چھوڑی ہوئی معیشت 16 ماہ میں منفی میں چلی گئی، تحریک انصاف دورمیں 4 لانگ مارچ ہوئے کسی کو نہیں روکا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے