محمد حفیظ کا پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان

سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے جو وقت دیا گیا اس دوران میں ہر چیز کی ذمے داری لیتا ہوں، میں خراب پرفارمنس کی وجوہات اور امیچور نان کرکٹنگ حقائق سامنے لاؤں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی اور پاکستان کی نمائندگی کو فخر سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت ریفارمز کے لیے پاکستان ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ قبول کیا، مجھے پی سی بی نے 4 سال تک کا عہدہ پیشکش کیا تھا تاہم نئے چیئرمین کے ساتھ ہی اسے 2 ماہ تک محدود کردیا گیا۔

اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں ۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے