ملتان میں پی ایس ایل میچ، ٹریفک پلان جاری

— فائل فوٹو

ملتان میں آج پاکستان سپر لیگ کے میچ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری پلان سامنے آ گیا۔

 آج ملتان میں پی ایس ایل کا تیسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال سے آنے والے شائقینِ کرکٹ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی کے مطابق وہاڑی روڈ سے آنے والے شائقین بابر چوک سے دنیا پور بائی پاس روڈ استعمال کریں، شائقین فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ نمبر 5 استعمال کر کے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر سے آنے والے شائقین وہاڑی چوک سے پل نہر نوبہار روڈ استعمال کریں گے اور فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ 1 استعمال کر کے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔

جلیل عمران نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ اور بہاولپور روڈ سے آنے والے شائقین بہاولپور بائی پاس چوک سے ہیڈڈومری نہر روڈ استعمال کریں گے اور دنیا پور روڈ پر واقع فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ نمبر 6 استعمال کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ خانیوال روڈ سے آنے والے شائقین NLC بائی پاس چوک سے بابر چوک روڈ استعمال کریں گے اور دنیا پور بائی پاس روڈ سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ نمبر 5 استعمال کر کے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔

جلیل عمران کا یہ بھی کہنا ہے کہ شائقینِ کرکٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے لیے فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقینِ کرکٹ کو پارکنگ ایریا سے ویڈا بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے