حیدرآباد میں سری دیوی کیلئے گھر خریدنا چاہتا تھا، بونی کپور
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنی آنجہانی اہلیہ سری دیوی کےلیے گھر خریدنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ چھ برس قبل (فروری 2018) دبئی میں انتقال کرجانے والی 54 سالہ سری دیوی نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورے بھارت میں بہت ہی معروف اور پسند کی جانے والی اداکارہ تھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بونی کپور نے اس حوالے سے بتایا کہ اسکی وجہ یہ تھی کہ سری دیوی کو حیدرآباد بہت پسند تھا اور اپنی مادری زبان کی تامل فلموں کے علاوہ وہ کم از کم 70-75 تیلگو فلمیں بھی کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ سری دیوی تامل ناڈو کی رہنے والی تھیں۔ بونی کپور نے کہا کہ انہیں حیدرآبادی کھانے بھی بہت پسند تھے جو ہم اکثر کھانے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت کے بعد وہاں گھر لینے کا ارادہ تبدیل کردیا، ویسے میں وہاں آتا جاتا رہتا ہوں۔