یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکیس 21 فروری سے دو روزہ سرکاری دورے پر انڈیا روانہ ہوں گے

ایتھنز( رپورٹ: خالد مغل)یہ 15 سال کے وقفے کے بعد یونان کے کسی سربراہ مملکت کا انڈیا کیلئے یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 

گزشتہ برس اگست میں نریندر مودی کے یونانی دورے کے دوران انڈیا اور یونان تعلقات کو ‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ تک بڑھا دیا گیا تھا۔

یونانی وزیرِ اعظم بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رائسینا ڈائیلاگ (Raisina Dialogue) میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

بھارتی دورے پر یونانی وزیر اعظم کے ہمراہ یونانی اعلیٰ حکام اور اعلیٰ اختیاراتی تجارتی وفد بھی ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ "یونانی وزیراعظم کے اس دورے سے انڈیا اور یونان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط،  گہرا اور مستحکم کرنے کی امید ہے۔”

ایتھنز واپسی سے پہلے یونانی وزیراعظم ممبئ بھی جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے