اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔
محمد رضوان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملاتن، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور اولی اسٹون شامل ہیں۔
شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، جارڈن کوز، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس پر آپکا کنٹرول نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے مات دی تھی۔