شاہین کو غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا، افتخار احمد

ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا ہے کہ شاہین ہمارا ٹیم میٹ اور کپتان بھی ہے، اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہے، ہم نے فیلڈنگ بری کی ہے یہ تسلیم کرتے ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں، ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے، لاہور کی بولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بولنگ ادھر ہے.

ملتان سلطانز کے کھلاڑی نے کہا کہ شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے، پیچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا، ہم نے لیف رائٹ کمبی نیشن کے ساتھ جانا تھا اس لیے مجھ سے پہلے ڈیویڈ ویلیے کو بھیجا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ میں سے ایک ہے، یہ وکٹ فاسٹ بولر کے لیے تھی اس لیے فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے تھے، فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے