دنیا کا امیر ترین فٹبالر کون ہے؟

–فائل فوٹو

فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے اور ساتھ ہی یہ کھلاڑیوں کے لیے لاکھوں نہیں بلکہ اربوں ڈالر کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔

ایک غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونائی کے شہزادہ اور فٹبالر لائق بولکیہ 20 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی 600 ملین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں وہ مجموعی طور پر 500 ملین ڈالر کے مالک ہیں۔

برطانیہ کے سابق فٹبالر اور کاروباری شخصیت ڈیوڈ بیکھم 450 ملین ڈالر کی ملکیت کے ساتھ چوتھے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔

سابق انگلش فٹ بالر ڈیو وہیلن 210 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے