انوشکا اور کوہلی کا بیٹا بھارتی ہوگا یا برطانوی؟ دلچسپ سوالات اٹھنے لگے
بھارت کی اسٹار جوڑی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما جند روز قبل بیٹے کے والدین بنے ہیں جس کی شہریت کے بارے میں دلچسپ سوالات جنم لینے لگے۔
انکے ہاں 15 فروری کو بیٹے ’اکے‘ کی ولادت ہوئی جس کے بارے میں ویرات کوہلی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔
انوشکا اور ویرات کے بیٹے کی پیدائش کس ملک میں ہوئی ہے؟ اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسٹار جوڑی کے دوسرے بچے کی ولادت لندن میں ہوئی ہے۔
تاہم مداحوں کی جانب سے اب اسی بارے میں سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بیٹے کی شہریت بھارتی ہوگی یا برٹش؟
برطانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی بچہ برطانیہ میں پیدا ہو تو وہ اس وقت تک وہاں کا شہری نہیں ہوسکتا جب تک اس والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک برطانیہ کا شہری نہ ہو۔ اسی طرح والدین کا بچے کی پیدائش کے بعد وہاں سیٹل ہونے کے بعد بچے کو برطانوی شہریت مل سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا لندن میں اپنا گھر موجود ہے، لیکن انکے بیٹے اکے کو برطانیہ میں ہی بھارتی پاسپورٹ جاری ہوسکتا ہے لیکن وہ وہاں کا شہری نہیں کہلایا جاسکتا۔ تاہم برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کروا کر وہاں 10 سال رہائش اختیار کرنے کے بعد اکے کو برطانوی شہریت مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹے کی ولادت کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انکی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویرات کوہلی کی حالیہ تصویر ہے، یہ تصویر لندن کی ہے۔