ویلنسیا، عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 14 لاپتہ
ویلنسیا، عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 14 لاپتہ افراد کو امدادی ٹیموں ڈھونڈ رہی ہیں
نیشنل پولیس کے سائنٹیفک پولیس یونٹ کے کئی اہلکار آپریشن میں کام کر رہے ہیں اور جب حالات اجازت دیں گے تو فائر فائٹرز کے ساتھ جلے ہوئے گھروں تک رسائی حاصل کریں گے۔
ویلنسیا سٹی کونسل پہلے ہی کیمپنار محلے میں آگ سے متاثر ہونے والے تمام رہائشیوں کے لیے آنے والے مہینوں کے لیے ایک حل پر کام کر رہی ہے –
والینسیا "بہت مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے”میئر ماریا ہوزے کیتالا
سیکیورٹی فورسز نے پڑوسیوں کو بچانے کی کوشش کرنے کے لئےاپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں۔ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میئر ماریا ہوزے کیتالا
فائر فائٹرز اس بات کا تجزیہ کر رہے ہیں کہ عمارت تک کب رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈرونز اور کچھ کرینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،میئر ماریا ہوزے کیتالا
سماجی ٹیم اور ماہرین نفسیات کے ساتھ مل کر لا پتہ لوگوں کے رشتہ داروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔میئر ماریا ہوزے کیتالا
36 افراد کو ایک ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہ اگلے ہفتے تک وہاں رہ سکیں۔میئر ماریا ہوزے کیتالا
"یہاں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے دستاویزات سے لے کراپناسب کچھ کھو دیا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ان کے لیے ایک لمحہ کے لئے بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔ انہیں ہر چیز کی ضرورت ہو گی اور ہم ان سب پر ویلنسیئن کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں،میئر ماریا ہوزے کیتالا
آج سٹی کونسل تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کرے گی اور اس نے تمام سرکاری تقریبات کے ساتھ ساتھ ‘کریڈا’ کو بھی معطل کر دیا ہے، جس کے ساتھ فالس سائیکل روایتی طور پر شروع ہوتا ہے اور جو اس اتوار کو مقرر کیا گیا تھا۔میئر ماریا ہوزے کیتالا
"ہمارا بنیادی مقصد غم میں لوگوں کا ساتھ دینا اور ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہوں نے خاندان کے کسی فرد کو کھو دیا ہے اور ایسے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہے جو دستاویزات، یادیں، کپڑے اور سب کچھ کھو چکے ہیں،میئر ماریا ہوزے کیتالا