پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کا کل سے آغاز
ناروے کپ 2024 کے لیے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز ہفتے (24 فروری) سے شروع ہو رہے ہیں جو 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔
ٹرائلز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے، جن میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ اور میرپور آزاد کشمیر شامل ہیں۔۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی مینجمینٹ کے مطابق ٹرائلز کا مقصد ناروے میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال لیگ کے لیے ملک بھر سے ٹیلیٹ کو تلاش کرنا ہے۔
خیال رہے کہ ناروے کپ رواں سال 27 جولائی سے 3اگست تک اوسلو میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم تین مرتبہ شرکت سے دوچار ہوچکی ہے۔ قومی ٹیم 2016 اور 2023 ناروے کپ کی رنرز اپ رہ کر چکی ہے۔