رکول پریت اور جیکی بھگنانی نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی فلمساز و اداکار جیکی بھگنانی اور اداکارہ رکول پریت سنگھ نے دو مختلف رسم و رواج کے ساتھ شادی کی ہے۔

جیکی بھگنانی اور رکول پریت سنگھ بھارتی ریاست گووا میں 21 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اس شادی کی تقریب میں اس جوڑی کے قریبی رشتے داروں اور دوست احباب نے شرکت کی اور اب شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑی کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

تاہم، جیکی بھگنانی اور رکول پریت سنگھ کی شادی کے بارے میں ایک دلچسپ بات ابھی تک کم ہی لوگ جانتے ہوں گے اور وہ یہ ہے اس جوڑی نے دو بار شادی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دلہنیا رکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے اس لیے ایک آنند کراج کی تقریب منعقد ہوئی، سکھ مذہب میں شادی کی رسموں کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔

دولہا جیکی بھگنانی کا تعلق سندھی فیملی سے ہے تو اس جوڑی نے سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی۔

سکھ مذہب کے مطابق شادی بدھ کی صبح کو ہوئی جس کے لیے دولہا اور دلہن ہاف وائٹ رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا پھر اسی دن شام میں دونوں نے سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی جس کے لیے دولہا اور دلہن ہلکے گلابی رنگ کے ملبوسات پہنے۔

اس نوبیاہتا جوڑی کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے