3 میچز میں شکست اچھی چیز نہیں، اب ہر میچ اہم ہے، وین ڈر ڈوسن
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ 3 میچز میں 3 شکست اچھی چیز نہیں ہے، اب ہر میچ اہم ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وین ڈر ڈوسن نے کہا کہ دوسری مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں، اپنی انفرادی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جیت ملتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوالٹی کرکٹ ہوتی ہے، یہاں اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، راشد خان جیسے بولر کو ہر کوئی مس کرے گا، 3 میچز اور 3 شکست اچھی چیز نہیں ہر میچ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے لاہور قلندرز کے ساتھ ہوں، خلاف نہیں کھیل رہا ورنہ ان بالروں کا سامنا کرنا پڑتا۔
وین ڈر ڈوسن نے یہ بھی کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ حارث روف اور شاہین آفریدی کا نیٹ پر سامنا نہیں ہوا، تمام ٹیمیں سخت ہیں اس لیےجیت کے مارجن کم ہیں۔