پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، ٹمال ملز

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر ٹمال ملز نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔ 

لاہور میں جیو نیوز سے بات چیت میں ٹمال کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کیلئے آنے پر خوش ہوں۔ پی ایس ایل کا معیار دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے لیگ پاکستان واپس آئی ہے اس کا معیار اور بہتر ہوا ہے، پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اب تک کافی دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے ہیں۔ 

ٹمال ملز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔ نسیم شاہ کے دونوں بھائی عبید اور حنین میں زبردست ٹیلنٹ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل جیتنے کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی کچھ دے کر جانا چاہتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ایک بار پھر انگلش ٹیم میں واپسی کےلیے پُرامید ہوں۔ دسمبر میں سیریز کھیلی، امید ہے ورلڈ کپ کےلیے جگہ بنالوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل اور دیگر لیگز میں بہترین پرفارمنس دے کر سلیکٹرز کو متوجہ کروں۔

ٹمال ملز کا کہنا تھا کہ ہر لیگ کی ساکھ کو بچانے کےلیے پلیئرز دستیابی پر قانونی سازی کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے