حکومت پنجاب کے 2 جدید ہائی پرفارمنس مراکز پی سی بی کے حوالے

فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے دو جدید ہائی پرفارمنس مراکز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کر دیے۔

پی سی بی کو دو ہائی پرفارمنس سینٹر دینے کا فیصلہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں جدید ترین سہولتیں ہیں، دونوں ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ بھی ہیں۔

دو ہائی پرفارمنس سینٹرز ملنے کے بعد پی سی بی کے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

پی سی بی دو نئے سینٹرز میں ایونٹس اور کوچنگ پروگراموں کی منصوبہ بندی کرے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی کو دو ہائی پرفارمنس سینٹرز سونپنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ جدید ترین سہولتیں پاکستان میں کرکٹ کی تربیت کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے