ساتواں لیڈیز امیچور گالف ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

ساتواں لیڈیز امیچور گالف ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر کی گالفرز ایکشن میں ہوں گی۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جانے والی ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں کھیلی جارہی ہے جس میں ملک بھر کی 60 امیچور گالفرز کے درمیان زبردست ایکشن دکھائی دے گا۔

دفاعی چیمپئن پارکھا اعجاز نامور گالفر عانیہ فاروق اور ابھرتی ہوئی پلئیر دانیہ سعید کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ 

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسز حمیرا خالد جو خود گالف کی بہترین کھلاڑی ہیں اور سیون ہینڈی کیپ پر کھیلتی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ ٹورنامنٹ 54 ہولز پر کھیلا جائے گا جس میں گالفرز اسٹروک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کریں گی۔

مسز حمیرا خالد نے کہا کہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل معیار کے مطابق کھیلا جارہا ہے جس میں WAGR سسٹم پر رینکنگ کاؤنٹ ہوگی جس سے گالفرز بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں جونئیر کیٹیگری کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں ٹورنامنٹ 27 فروری سے کھیلا جائے گا جس کی اختتامی تقریب 29 فروری کو رکھی گئی ہے جس میں ٹرافی کے ساتھ بیش بہا انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے