ویمن گالفر پرکھا اعجاز کے کلب کا جادو کیوں نہ چل سکا؟

اے کیٹیگری کی بشرا فاطمہ کچھ بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں۔

ھیلوکراچی کے سمندر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے ویمن گالفرز کی ایک نہ چلنے دی۔

ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز کوئی گالفر مائنس میں اسکور نہ لاسکیں، کسی کو سوئنگ میں مشکل ہوئی تو کسی کی پٹنگ بہتر نہ رہی۔

اے کیٹیگری کی بشرا فاطمہ کچھ بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں انہوں نے 6 اوور 78 کے اسکور پر لیڈ لے لی ہے دو اسٹروک کے فرق سے دانیہ سعید دوسرے پر اور عانیہ فاروق 82 اسکور کے ساتھ تیسرے پر موجود ہیں۔

دفاعی چیمپئن پرکھا اعجاز کے کلب کا جادو نہ چل سکا وہ چھٹے نمبر کی پوزشن پر کھیل رہی ہیں ملک بھر کی 60 گالفرز کے درمیان دلچسب ایکشن تین روز تک جاری رہیں گے۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جانے والی ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں کھیلی جارہی ہے جس کی بی کیٹیگری میں رانا تبسم شریف کو لیڈ حاصل ہے جبکہ کیٹیگری سی میں صوبیا وسیم پہلے اور مینا زینب دوسرے پر کھیل رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسز حمیرا خالد کا کہنا ہے کہ تین روزہ ایونٹ 54 ہولز پر کھیلا جارہا ہے جس میں گالفرز اسٹروک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل معیار کے مطابق WAGR سسٹم کے تحت کھیلی جارہی ہے جس سے پلئیرز اپنی رینکگ بہتر کرکے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کا حصہ بن سکتی ہیں چیمپئن شپ 29 فروری تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے